اشتہار

راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ نے کل کی ریلی روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں مگر کل ہم ریلی ضرور نکالیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ کل کی ریلی روکنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو دھمکا رہی ہے‘‘۔

اجلاس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’’آج کے اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کی ریلی ہرصورت نکالی جائے گی جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے‘‘۔

- Advertisement -

شاہ محمود قریشی نے  سانحہ کوئٹہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیشنل ایکشن پلان کے لیے تمام جماعتوں نے وزیر اعظم کو مینڈیٹ دیا تھا مگر حکومت اس میں ناکام نظر آرہی ہے ، اگر نیشنل ایکشن پلان پر صیح طریقے سے عملدرآمد کیا جاتا تو سانحہ کوئٹہ پیش نہیں آتا۔

پڑھیں : اگلی احتساب ریلی اسلام آباد میں ہوگی،عمران خان

اُن کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے جب قائم ہوگا جب حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر چلے گی ، اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ پشاور کے بعد آپریشن ضربِ عضب کے لیے حکومت کو مینڈیٹ دیا تھا، جس نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے اور اب آخری مرحلے میں داخل ہے۔ ہم حکومت سے پوچھیں گے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلیے کیا اقدامات کیے گئے۔

شاہ محمود قریشی نے پاناما لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشترکہ اپوزیشن نے ٹی اوآرز تیار کرلیے ہیں اب وقت ہے ملک میں جاری کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں :   وزیر اعظم اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف 15 اگست کو نااہلی کا ریفرنس دائر کراوئیں گے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں