اشتہار

سعودی عرب سے بھیجے گئے تارکین وطن کی دوبارہ مملکت واپسی ممکن

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ نے وضاحت پیش کی ہے کہ خصوصی مہلت ‘وطن بلا مخالف’ کے تحت اپنے ممالک واپس جانے والے غیرملکی نئے ویزے پر دوبارہ سعودی عرب آسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے سال 2017 کے دوران ‘وطن بلا مخالف’ مہم کا آغاز کیا تھا جس کے ذریعے ایسے غیرملکی جن کے اقامہ ایکسپائر تھے یا وہ غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے کے علاوہ دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب کو عام معافی دی گئی تھی۔

مہلت کے تحت مذکورہ تارکین وطن کو رعایتی طور پر سعودی عرب سے بلیک لسٹ کیے بغیر ان کے ممالک بھیجا گیا تھا اور یہ سہولت رکھی گئی تھی کہ وہ کسی اور ویزے پر واپس بھی آسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اسی ضمن میں ایک غیرملکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوازات سے سوال کیا کہ میں ماضی میں دی گئی مہلت کے ذریعے اپنے ملک واپس آیا ہوں، کیا مجھے ورک ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ملے گی؟۔

درجنوں پاکستانیوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے نے وضاحت پیش کی کہ اگر کسی قسم کی کوئی پابندی یا خلاف ورزی کے مقدمات درج نہ ہوں تو وہ کسی دوسرے ویزے پر سعودی عرب آسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2017 کے دوران ملنے والی سہولت سے غیرقانون طور پر مقیم جن تارکین وطن نے فائدہ نہیں اٹھایا انہیں بلیک لسٹ کرکے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ جبکہ وہ افراد جن پر کسی قسم کی عدالت خلاف ورزی ریکارڈ تھی یا ان کا خروج کسی جرم کی نتیجے میں مہم کے دوران کیا گیا تھا ان پر اس عام معافی کا اطلاق نہیں ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں