ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ممتاز اور ریشم کی ’شہری بابو‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماضی کی نامور بھارتی اداکارہ ممتاز اور اداکارہ ریشم کی ’شہری بابو‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ریشم نے ماضی کی نامور اداکارہ ممتاز کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گانے ’شہری بابو‘ پر ان کے ہمراہ رقص کررہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکار احسن خان بھی موجود ہیں جو دونوں کو تالیاں بجا کر داد دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

ریشم نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے پسندیدہ لوگوں کے ساتھ گزارے بہترین لمحات اور بہترین وقت کے ساتھ ایسی شاندار یادیں اعزاز کی بات ہے۔‘

انہوں نے خوبصورت غزل اور کھانے کے لیے احسن خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ریشم نے گزشتہ دنوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ممتاز پاکستان کے دورے پر ہیں اور لاہور میں احسن خان نے ان کے اعزاز پر اپنے گھر عشائیہ رکھا تھا جس میں ریشم، شفقت امانت علی ودیگر نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں