ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

انڈس ہائی وے پر ویگو اور مسافر وین میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: انڈس ہائی وے پرگاڑی اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 15سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، مسافر وین سیہون سے کراچی آرہی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ 3زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثہ، اسکول کی طالبہ ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیز رفتار وین اور ویگو گاڑی کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی، جس کے باعث متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں