ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رنویر اور عالیہ کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فیملی ڈرامہ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ٹریلر میں ڈراما، رومانس اور کامیڈی دکھائی گئی ہے اور رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن خاندان الگ ہونے اور رنویر سنگھ کے ان پڑھ ہونے پر گھر والے شادی کے لیے رضامند نہیں ہوتے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کے تین منٹ کے ٹریلر کے شروع میں دکھایا گیا ہے رنویر اور عالیہ کے درمیان لڑائی ہوتی ہے لیکن پھر دونوں محبت کرنے لگتے ہیں۔

- Advertisement -

بعدازاں دکھایا گیا کہ رنویر اور عالیہ کی کمیسٹری خوب جم رہی ہے پھر کہانی میں نیا موڑ آتا ہے دونوں کے گھر والے ان کے رشتے پر راضی نہیں ہوتے۔

اس موقع پر دونوں فیصلہ کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کی فیملی کے پاس تین ماہ تک رہیں گے اور اگر وہ کامیاب رہے تو پھر ان کی شادی بھی کامیاب ہوجائے گی۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ٹریلر کو چند گھنٹوں میں ویڈیو پلیٹ فارم یو ٹیوب پر 20 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض کرن جوہر نے انجام دیے ہیں جو اس سے قبل ’کبھی خوشی کبھی غم‘ ودیگر بلاک بسٹر فلمیں بھی بناچکے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر، شبانہ اعظمی، جیا بچن بھی شامل ہیں اور فلم 28 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں