15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

"روہت شرما نے انضمام کی یاد تازہ کر دی”

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے سابق مایہ ناز بیٹسمین یوراج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی اوپنر روہت شرما نے لیجنڈری بلے باز انضام الحق کی یاد تازہ کر دی۔

اماراتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں یوراج سنگھ نے کہا کہ روہت شرما کو دیکھ کر مجھے انضمام الحق کی یاد آ گئی، کیونکہ جب انضام الحق بیٹنگ کرتے تھے تو ان کے پاس بولرز کو کھیلنے کا بہت وقت ہوتا تھا۔

یوراج سنگھ نے کہا کہ میرے خیال میں جب روہت شرما ٹیم میں آئے تو مجھے ایسے لگا کہ کوئی ایسا ہے جس کے پاس بولرز کو کھیلنے کا زیادہ وقت ہوتا ہے تو مجھے انضمام الحق یاد آگئے، انضام بھی بولرز کو لمبے وقت تک کھیلتے رہتے تھے۔

- Advertisement -

Rohit Sharma reminded me of Inzamam in his early days: Yuvraj Singh

بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما بیٹنگ لائن میں ریڑھ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہوں نے کئی میچ وننگ اننگز کھیل رکھی ہیں۔

ان کے ریکارڈز کی لسٹ بھی خاصی طویل ہے، ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی انہی کے کھاتے میں درج ہے۔

Rohit Sharma reminded me of Inzamam-ul-Haq, he had lot of time ...

شرما انٹرنیشنل کرکٹ میں وہ واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے ایک روزہ میچز میں تین بار ڈبل سنچری بنائی ہے، ذمہ دارانہ بیٹنگ سے وہ کئی بار ٹیم کو مشکلات سے نکال چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں