جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

رونالڈو گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ ہونیوالے ایتھلیٹ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان میں تو کئی ریکارڈ بنائے ہیں لیکن انہوں نے گوگل سرچنگ پر بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کا وہ دمکتا ستارہ ہے جس نے کھیل کے میدان میں تو کئی عالمی ریکارڈ بنا ڈالے ہیں لیکن اب انٹرنیٹ کی دنیا پر بھی اپنی بادشاہت قائم کر لی ہے۔ وہ پہلے ہی انسٹا گرام پر 60 کروڑ فالوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے انسان ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں اور اب گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔

رونالڈو جنہیں فٹبال کے کیریئر میں پانچ ’بیلون ڈی اور ایوارڈ‘ اور کئی چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ساتھ ہی وہ مینز فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے اور رواں برس بھی کسی ایک سال میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز پا چکے ہیں اب گوگل پر بھی سرچنگ ایتھیلیٹس میں ٹاپ پوزیشن پر جا پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

گوگل نے گزشتہ دنوں اپنے 25 سال مکمل ہونے پر ایکس پر اب تک سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لمحات کے مجموعے کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کے مطابق وہ ایتھلیٹ میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت رہے۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اس سے قبل انسٹا گرام پر 60 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 61 کروڑ 50 لاکھ ہے جس  کے بعد دوسرا نمبر ان کے حریف ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی کا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 49 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے۔

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گوگل کی تاریخ میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والا ایتھلیٹ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک دلچسپ انیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی ہے۔

 

اُنہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں اعزاز حاصل کرنے پر شکر گزاری کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں