جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو چھا گئے، انسٹا گرام پر ریکارڈ 600 ملین فالوورز

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اور سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر 600 ملین فالوورز رکھنے والی پہلی شخصیت بن گئے۔

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 600 ملین ہوچکی ہے جو انسٹا گرام کے مجموعی صارفین کا 85 فیصد بنتی ہے جب کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ورلڈ کپ کے فاتح کپتان لیونل میسی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 482 ہے۔

رونالڈو انسٹا گرام پر ایک تشہیری پوسٹ کے 18 لاکھ پاؤنڈ وصول کرتے ہیں جو پاکستانی کرنسی میں 78 کروڑ روپے سے بھی زائد بنتے ہیں۔

- Advertisement -

رونالڈو کو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے وہ گول کرنے کی ڈبل سنچری کر چکے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کے درمیان ڈھائی سال کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں