روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے پاکستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کی جا سکتی ہے۔
ایسے وقت میں جب ملک کو توانائی بالخصوص قدرتی گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ روس کی جانب سے پاکستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر نوواک نے غیر ملکی نیوز ایجنسی طاس نیوزایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس پاکستان اور افغانستان کو طویل مدت کے لیے قدرتی گیس فراہم کر سکتا ہے۔ گیس کی فراہمی وسط ایشیا یا پھر ایران کے راستے کی جا سکتی ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت کے باعث یورپی مارکیٹ بہت اہم ہے، ہمارے پاس گیس کی دوبارہ سپلائی کا بھرپور موقع ہے اور ہم یورپ کو بھی گیس پائپ لائن کے ذریعے گیس فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں۔
الیگزینڈر نوواک نے بتایا کہ ترکیہ میں مرکز بنانے کے بعد اس کے ذریعے اضافی گیس فراہم کرنے کیلیے بھی روس کی بات چیت جاری ہے جب کہ گیس کے گھریلو استعمال کو بڑھانے کیلیے روس کا آذربائیجان سے بھی معاہدہ طے پایا گیا ہے۔