جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

سائرہ یوسف انسٹاگرام پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سائرہ یوسف نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سائرہ یوسف نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل کی ایموجیز بنائی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور بیٹی نورے شہروز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سائرہ یوسف نے بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں