جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فاتح کون ہوگا؟ سلمان خان نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فاتح کے بارے میں بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی میں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی تشہیر کیلیے منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران سلمان خان نے اس متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سلمان خان نے کہا کہ بھارت نے ورلڈ کپ 2023 کا ہر میچ جیتا ہے اور اس دوران ہم ’ٹائیگر 3‘ لے آئے، ہماری فلم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے، اب انڈیا ورلڈ کپ جیتے گا اور آپ سب سینما گھروں کا رُخ کریں گے۔

- Advertisement -

سُپر اسٹار کی فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی جس نے اب تک 300 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر لیا۔ اس کی کاسٹ میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے ورلڈ کپ 2023 کے فاتح کے بارے میں پیشگوئی کی تھی۔

کمال آر خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایک بار سابق کرکٹ لیجنڈ عمران خان نے کہا تھا کہ کوئی بھی ٹیم تمام میچز جینے کے باوجود ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتی۔

فلمی ناقد نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اس لیے اگر میں کرکٹ لیجنڈ کی بات کا یقین کروں تو آسٹریلیا فائنل میں انڈیا کو ہرائے گا، لیکن پھر بھی مجھے بھروسہ ہے کہ بھارت ہی جیتے گا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں