پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

’طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس پر ملزم پر سیاسی بیان دینے کادباؤ ڈالنے کاالزام مضحکہ خیز ہے، انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری انتہا درجے کا جھوٹا انسان ہے، طلال چوہدری نے مخصوص عزائم کیلئے جھوٹا بیان دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، طلال چوہدری کو کسی کیخلاف بیان دینے کیلئے پیغام نہیں بھجوایا۔

میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آئین اورقانون کے مطابق فیصلے کئے، طلال چوہدری نے ایک جرم کیا اور اس کی سزا بھگتی۔

سابق چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ طلال چوہدری خود کو بے گناہ ظاہر کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگارہاہے، جن کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کے سر پر لٹکی نا اہلی کی تلوار ہٹ گئی ہے اور ان کی 5 سالہ نا اہلی کی مدت ختم ہوگئی ہے جس کے بعد وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

طلال چوہدری جنہوں نے 2018 میں فیصل آباد کے عوامی جلسے میں تقریر کے دوران ججز پر تنقید کی تھی جس کا اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے نوٹس لیا تھا اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نا اہل قرار دے دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اس کیس میں 63 ون جی کے تحت طلال چوہدری کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے سابق چیف جسٹس پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں