اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

سرفراز احمد زخمی ہوگئے، اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے سابق کپتان کو سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لےجایا گیا ہے اور ڈاکٹرز ان کے مختلف ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی رپورٹس کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں وسیم جونیئر نے ہینڈرکس کا کیچ لے کر بال ہوا میں اچھالی جو نیچے آتے ہوئے سرفراز کو لگ گئی تھی۔

- Advertisement -

سرفراز کی جگہ آخری اوور میں سجاد علی نے کیپنگ کی جب کہ سرفراز بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔ ان کے متادل سجاد علی نے 2 رنز کی اننگز کھیلی اور اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں