ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے۔

اے آر وائی نیوز مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹ کرکے سابق وزیر خززانہ سرتاج عزیز کے انتقال کی اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے، قوم کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھاکہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

سرتاج عزیز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور کافی عرصے سے علیل تھے۔

انہوں نے وزیر خزانہ، خارجہ سمیت مختلف وفاقی عہدوں پر کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں