ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب کا فلسطین کیلیے بڑی امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب نے فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کو 40 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز نے کہا کہ یہ فنڈز UNRWA کی "غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی کوششوں” میں مدد کرے گی جہاں اسرائیل اور حماس کی جنگ پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

اس سال کے شروع میں، اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے 12 ارکان حماس کے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حملے میں شریک تھے۔

- Advertisement -

اسرائیلی الزامات نے امریکا کی قیادت میں ایک درجن سے زیادہ مغربی ممالک کو UNRWA کے لیے فنڈنگ معطل کرنے پر اکسایا جو غزہ اور پورے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال سمیت اہم خدمات فراہم کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں