اشتہار

سعودی عرب: منی لانڈرنگ پر مثالی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکام نے منی لانڈرنگ کے جرم میں 11 غیرملکیوں سمیت 13 افراد کو 51 برس قید اور 17 کروڑ 60 لاکھ ریال لوٹانے کا حکم دےدیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو سعودیوں 11 غیر ملکیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان کے پر عائد کیے گئے الزام درست ثابت ہوئے۔

ملزمان ایک تعمیراتی کمپنی کے نام سے کھولے گئے اکاونٹ کو استعمال کرتے ہوئے اس کے ذریعے مختلف بینکوں میں رقوم ارسال کرتے بعدازاں موصول ہونے والی رقم کو بیرون ملک بھجواتے تھے ور ہر ٹرانزیشن پر پانچ فیصد کمیشن وصول کرتے تھے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن جنرل نے مجرم قرار دئیے جانے پر دو سعودیوں اور گیارہ غیر ملکیوں کو 51 برس قید کی سزا سناتے ہوئے 17 کروڑ 60 لاکھ ریال واپس ملک میں لانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد غیرملکیوں کو تاحیات ملک بدر کردیا جائے گا جبکہ غیرملکیوں کے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ 17 کروڑ 60 لاکھ ریال وہ رقم ہے جو ملزمان ملک سے باہر بھیج چکے ہیں۔

عدالت نے ملزمان سے برآمد ہونے والے 7 لاکھ ریال اور بینک اکاوٗنٹ میں موجود 70 لاکھ ریال بھی ضبط کرلیے جبکہ کمپنی کی رجسٹریشن بھی سیل کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں