14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سعودی عرب عالمی لاجسٹک سینٹر کا مرکز بنے گا، ماسٹر پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کو انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر بنانے کے لیے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لاجسٹک سینٹرز کا ماسٹر پلان جاری کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسٹر پلان کا مقصد سعودی عرب میں لاجسٹک سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سعودی معیشت میں تنوع پیدا کرنا اور انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر اور مثالی انویسٹمنٹ فرنٹ کی حیثیت سے مملکت کی پوزیشن مستحکم کرنا ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا ہے کہ ’معیشت کے فروغ، بین الاقوامی تجارت کے نیٹ ورک سے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی نیٹ ورک کو جوڑنا اور انٹرنیشنل سپلائی لائن جدید خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں‘۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’لاجسٹک سینٹر کے ماسٹر پلان کا اجرا لاجسٹک خدمات اور ٹرانسپورٹ کی قومی حکمت عملی کے اہداف کے مطابق انشیٹوز کے سلسلے کا حصہ ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ لاجسٹک سینٹر کا ماسٹر پلان 59 سینٹرز پر مشتمل ہے۔ یہ سو ملین مربع میٹر سے زیادہ بڑے رقبے پر قائم ہوں گے، ’ہمارا ایک مقصد پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت کو فروغ دینا، نئی ملازمتوں کے مواقع کا دائرہ وسیع کرنا بھی ہے‘۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان دنوں 21 لاجسٹک سینٹرز پر کام ہورہا ہے تمام سینٹرز 2030 تک مکمل ہوجائیں گے، بارہ لاجسٹک سینٹر ریاض ریجن، بارہ مکہ مکرمہ ریجن، 17 مشرقی ریجن اور 18 مملکت کے دیگر علاقوں میں قائم کیے جائیں گے۔

لاجسٹک سینٹرز کے قیام سے سعودی مصنوعات بہتر طریقے سے برآمد کی جاسکیں گی۔ یہ لاجسٹک سینٹرز اور سعودی عرب کی کمشنریوں، شہروں اور علاقوں میں موجود ڈسٹری بیوٹرز سینٹرز کو جوڑنے میں سہولت پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے لاجسٹک سرگرمیوں کے پرمٹ کا اجرا آسان ہوگا، آن لائن کاروبار کو فروغ ملے گا، 1500 سے زیادہ سعودی علاقائی و بین الاقوامی لاجسٹک کمپنیوں کے قیام کے لیے پرمٹ دیے جائیں گے۔

لاجسٹک خدمات کا سیکٹر سعودی عرب میں اقتصادی و ترقیاتی تنوع کا ابھرتا ہوا ایک ستون ہوگا۔ متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے دو گھنٹے کے اندر کلیئرنس انشیٹو متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں