21.4 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : حج کے لیے سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کی خدمت کے لیے انتظامی اور تکنیکی عملے سمیت 14 ہزار اہلکار اور 400 گاڑیاں مختص کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب  کے شہر مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے حج 1439 کے آپریشنل منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس حج کے دوران دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی خدمت کےلیے 14 ہزار اہلکار اور 4 سو گاڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حج کے آپریشنل منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور منصوبے کی نگرانی مشاعر مقدسہ اتھارٹی کے ذمہ لگائی گئی ہے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کے مطابق مشاعر مقدسہ اتھارٹی کے ذمہ میں ٹرین، سیورج، عارضی بیت خلاء کا قیام، الجمرات تنصیبات، عازمین حج کو پانی پلانے اور پانی کے فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا کام بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حج آپریشنل منصوبے کی نگران اتھارٹی کے ترجمان جالل بن عبد الجلیل کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے منصوبے کی تکمیل کا کام گورنر مکہ کی نگرانی میں جاری ہے۔

انجینئر عبدالجلیل کا کہنا تھا کہ رواں برس گورنر مکہ کے حکم پر کسی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے انتظامی اور تکینکی عملے سمیت 14 ہزار افراد کو خدمت پر مامور کیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ عازمین حج کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے 44 گاڑیاں بھی مختص کی گئی ہیں۔

نگران اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین 8 ذی الحج کو ساڑھے 3 لاکھ عازمین حج کو منیٰ سے عرفات اور پھر واپس منیٰ لائے گی، جبکہ ایام تشریق میں 20 لاکھ سے زائد حجاج کرام کو مشاعر ٹرین کی سہولت میسر آئے گی۔

انجینئر عبدالجلیل کعکی نے بتایا کہ حج کے دوران عازمین حج کی سہولت کے لیے مشاعر مقدسہ نے 36 ہزار عارضی غسل خانے قائم کیے ہیں، جبکہ حجاج کرام کے پانی پینے کے لیے 600 پانی کے کولر بھی نصب کیے گئے ہیں جو ایک گھنٹے میں 700 کیوبک فٹ پانی فراہم کریں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں