جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سعودی عرب: حوثی باغیوں کا میزائل حملہ سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: یمن میں برسرِ پیکار حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داغا گیا میزائل سعودی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سعودی اتحادی افواج کے دفائی نظام نے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا۔

ترجمان عرب اتحادی فوج کرنل ترکی المالکی نے سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سعودی عرب پر داغا گیا میزائل جازان کی فضاء میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا، تاہم اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

- Advertisement -

سعودی عرب میں داغا گیا حوثی باغیوں کا میزائل فضا میں تباہ


ترجمان ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ کہ حوثی باغی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سعودی عرب کی شہری آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال 13 مئی کو حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان کو ہی نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے سعودی فورسز نے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیا تھا۔


سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا


خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے ایک فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں یمن کے حوثی باغیوں کا اہم ترین لیڈر صالح صمد کی ہلاکت سامنے آئی تھی، وہ حوثی ملیشیا کے سپریم پولیٹیکل کونسل کے صدر کے طور پر جانے جاتے تھے۔

بعد ازاں حوثی باغیوں نے ردعمل کے طور پر سعودی عرب میں میزائل حملے تیز کر دیے ہیں جبکہ گذشتہ دنوں بھی عرب کے کنک خالد ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں