ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل تک ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے این اے 122 لاہور سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات کی جانچ پڑتال کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی اور کئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے تاہم لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کو ن لیگ کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے اور سابق ایم پی اے میاں نصیر نے ان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ کاغذات پر اعتراض دائر کرنے والے کا خود اس حلقے سے تعلق نہیں ہے۔ متعلقہ ریٹرننگ افسر نے کل (جمعرات) دوپہر 12 بجے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے تیسرے روز متعلقہ افسران نے قومی اسمبلی کے حلقوں این سے 180 سے پی پی کے رضا ربانی، حنا ربانی کھر، ملک غلام مصطفیٰ کھر، این اے 129 سے ن لیگ کے رانا مشہود، این اے 54 سے چوہدری نثار علی خان، این اے 55 سے اعجاز الحق، این اے 250 سے ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی، این اے 247 سے مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں۔

این اے 123 سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ این اے 119 سے پی ٹی آئی کی صنم جاوید اور این اے 121 سے اظہر صدیق کے فارمز کی جانچ پڑتال بھی مکمل ہو گئی ہے۔ این اے 202 سے پی پی امیدوار منظور وسان کی کاغذات نامزدگی فارم بحال ہوگئے ہیں جب کہ جب کہ پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی کے پی کے 45 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نواز شریف، آصف زرداری، شیخ رشید، سردار لطیف کھوسہ، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، رانا ثنا اللہ، لیاقت بلوچ، آغا سراج درانی، شیخ راشد، شازیہ مری، حمزہ شہباز، ایازصادق، سردار مہتاب، غلام احمد بلور، صادق سنجرانی، مریم اورنگزیب، حنا ربانی، عوان چوہدری، امین الحق سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی کلین چٹ دے چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں