ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کے خلاف فیملی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

فیملی کورٹ نے زونا نصر کی درخواست پر سنائے گئے فیصلے میں متعلقہ عدالت میں اپیل کرنے تک ملزم کو جیل بھجوانے سے روک دیا اور کہا کہ متعلقہ عدالت سے حکم امتناع نہیں ملتا تو جیل بھیج دیا جائے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ محمد اورنگزیب خان نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی، دوسری شادی کیلیے قانونی طور پر تحریری اجازت لینا ضروری ہے۔

- Advertisement -

فیصلے میں کہا گیا کہ محمد اورنگزیب خان نے دوسری شادی سے قبل پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی، ملزم نے مسلم فیملی لا آرڈیننس کے سیکشن 6 فائیو کی خلاف ورزی کی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملزم کو اجازت لیے بغیر دوسری شادی کرنے پر 7 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں سٹی کورٹ کراچی نے دوسری شادی پر شوہر کو 3 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ ملزم جوشوا کو کرسچن میرج ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔

اس سے ایک ماہ قبل نومبر میں راولپنڈی میں فیملی جج وجوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو تین لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں