جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 8 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کمین کاہوں پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر جان محمد عرف چراغ سمیت 8 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشت گرد فورسزپرحملوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف ہتھیاراوربھاری تعداد میں گولہ بارود برآمد ہوا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی ۤآر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران اکتیس سالہ سپاہی حامد رسول بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، دہشت گردوں سےفائرنگ کےتبادلےمیں دو افسران سمیت چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپرعزم ہے مقامی افراد نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے عزم کو سراہا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں