16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ہوشیار! اب کسی لڑکی کو واٹس ایپ پر ‘دل کا ایموجی’ بھیجنے والے کو جیل جانا پڑے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں واٹس ایپ یا دیگرسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر کسی لڑکی کو دل بھیجنے دو سال قید ہوسکتی ہے اور بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔

دل پھینک لڑکے اپنے دلوں کو قابو میں رکھیں ، ورنہ دل کے چکر میں جیل کا چکر لگانا پڑے گا، اب کسی بھی لڑکی کو واٹس ایپ یا سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے دل کا ایموجی بھیجنا جرم ہوگا۔

اب دل کا ایموجی بھیجنے پر کئی سال جیل کی ہوا کھانا پڑے گی اور ساتھ ہی جرمانہ بھی بھرنا ہوگا۔

- Advertisement -

کویت اور سعودی عرب میں لڑکیوں کی مرضی کے بغیر دل کا ایموجی بھیجنے کو قابل سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔

کویت میں واٹس ایپ یا دیگرسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پرکسی لڑکی کو دل بھیجنے پردو سال قید اور تقریباً دو ہزار کویتی دینار جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل سعودی عرب میں بھی اس حرکت پرتین سے پانچ قید اورایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا تجویز کی جاچکی ہے۔

سعودی سائبر کرائم کے ایک ماہر نے کہا کہ کسی بھی لڑکی کو واٹس ایپ پر ریڈ ہارٹ بھیجنا ملک کے دائرہ اختیار میں ہراساں تصور کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں