منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سنگین امراض سے بچاؤ اور صحت مند رہنے کیلئے نہایت آسان طریقے

اشتہار

حیرت انگیز

انسان کی اچھی صحت اس کی کامیاب زندگی کی علامات میں سے ایک ہے لیکن اگر اس کی حفاظت اور اسے برقرار نہ رکھا جائے تو آنے والے وقت میں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رات کی نیند میں کمی جان لیوا امراض بشمول فالج، امراض قلب اور کینسر کا خطرہ بڑھانے کا باعث بنتی ہے تاہم اس سے بچنے کا طریقہ بہت آسان ہے بشرطیکہ ان طریقوں کو تسلسل اور مستقل مزاجی سے پورا کیا جائے۔

نئی طبی تحقیق کے مطابق ایک طریقہ تو مناسب نیند ہے تاہم ایسا ممکن نہیں تو ہفتہ بھر میں ڈھائی گھنٹے کی تیز چہل قدمی یا دن بھر میں 21 منٹ تک ایسا کرنا بھی مختلف امراض سے موت کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

برطانیہ کی لندن کالج یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ مناسب وقت تک سونے سے محروم رہتے ہیں، وہ جسمانی سرگرمیوں سے کسی حد تک جان لیوا امراض کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن کی اوسط عمر 56 سال تھی۔ ان افراد نے اپنی جسمانی سرگرمیوں اور نیند کے بارے میں اسکور دیئے تھے۔

11 سال تک ان افراد کا جائزہ لیا گیا جس دوران 15 ہزار سے زائد افراد چل بسے جن میں سے 4 ہزار سے زیادہ دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور 9 ہزار سے زیادہ کینسر سے ہلاک ہوئے۔

نیند کو نتائج سے الگ کرنے پر دریافت کیا گیا کہ ورزش نہ کرنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا امکان 25 فیصد زیادہ ہوتا ہے، تاہم ہفتہ بھر میں ڈھائی ہفتے کی تیز چہل قدمی سے اس خطرے میں 8 فیصد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی اور قبل از وقت موت کا خطرہ کافی حد تک اس صورت میں ختم کیا جاسکتا ہے ایک ہفتے میں ڈیڑھ سو منٹ تک چہل قدمی کا ہدف حاصل کرلیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ جسمانی سرگرمیوں اور نیند کے ذریعے صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں