اشتہار

حلب کی ملالہ، 7 سال کی بانا، جو حلب میں گزرنے والی قیامت دنیا تک پہنچا رہی

اشتہار

حیرت انگیز

حلب : شام کے شہر حلب میں بھی ملالہ جیسی ایک بانا ہے، سات برس کی شامی لڑکی بانا العابد جو ٹوئٹر پر حلب میں ہونے والے ظلم کی کہانی ٹوئٹر کے ذریعے لوگوں تک پہنچاتی ہے۔

سات سال کی شامی بچی ایک مہینے سے حلب میں گزرنے والی قیامت ٹوئٹر کے زریعے دنیا تک پہنچا رہی تھی کہ اب یہ آگ اس کے گھر تک پہنچ گئی۔

شامی بچی بانا ان ہزاروں شامی بچوں پرگزرنے والے مشکل حالات کی ترجمانی کرنے کی کوشش کررہی تھی،جن کے والدین اور وہ تو کسی طرح شامی حکومت اورروسی افواج کی بمباری سے بچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ رات بانا نے اپنے فالورز کو خدا حافظ کہہ کر پیغام دیا کہ بمباری ہو رہی ہے شاید زندہ نہ بچوں اور اس کے بعد اپنی مٹی میں اٹی تصویر ٹوئیٹ کی ۔

اس کا گھر تباہ ہوچکا تھا اور اس ننھی کلی نے موت کو قریب سے دیکھا۔

بچی کی ماں فاطمہ نے اتوار کے روز ٹوئیٹ کیا: ’’بم، بم، بم ہمیں نہیں معلوم آیا ہم آ ج ہی رات مر جائین گے۔ برائے کرم، برائے مہربانی ہمارے لیے دعا کرنا۔

سات سال کی بانا اپنی والدہ کے ذریعے دنیا کو کھنڈر ہوتے حلب کی داستان سناتی ہے، بانا نے 24 ستمبر کو بانا العابد کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ شروع کیا اور اب ٹوئیٹر پر بانا کے چورانوے ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں