12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

خاتون اور نومولود پوتی کا بہیمانہ قتل، لاشوں کے ٹکڑے جھیل میں پھینک دیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست کرناٹک میں خاتون اور ان کی نومولود پوتی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے جھیل میں پھینک دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دہرے قتل کا واقعہ 19 مارچ کی رات پیش آیا۔ خاتون کی شناخت 46 سالہ جیاما کے نام سے ہوئی جنہیں ڈھائی سالہ پوتی رشیکا کے ساتھ قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جیاما 12 مارچ کو اپنی پوتی کے ساتھ گھر سے نکلی تھیں اور اہل خانہ کو یہ بتایا تھا کہ وہ ایک شخص سے ملنے جا رہی ہیں جنہیں انہوں نے قرض دیا تھا۔

- Advertisement -

خاتون کے کئی دنوں تک گھر واپس نہ لوٹنے پر ان کے بیٹے پروین نے اجم پورہ پولیس تھانے میں کمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

18 مارچ کی دوپہر پروین کے موبائل فون پر نامعلوم شخص نے کال کر کے اطلاع دی کہ دنوں کو قتل کر کے لاشوں کے ٹکڑے جھیل میں پھینک دیے ہیں۔

مقتولہ کے بیٹے نے فوری طور پر پولیس سے رجوع کیا۔ پولیس نے جھیل میں لاشوں کی تلاش شروع کی اور ایک بیگ سے جسم کے ٹکڑے برآمد کر لیے۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کر دیا تاہم اب تک پولیس قتل کو پکڑنے میں ناکام رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں