14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سڈنی میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر شاہین آفریدی کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سڈنی میں کھلاڑیوں کی جانب سے ٹرک میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر ردعمل دے دیا ہے۔

کینبرا میں پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے وقت کی کمی کی وجہ سے سامان خود لوڈ کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کی کیونکہ کنیکٹنگ فلائٹ کے لیے صرف 30 منٹ ہی باقی تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں محض دو لوگ سامان لوڈ کروا رہے تھے اور ہمیں کنیکٹنگ فلائٹ سے آدھے گھنٹے میں نکلنا تھا اس وجہ سے ہم اسے تیزی سے سمیٹنا چاہتے تھے اور وقت بچانا چاہتے تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سڈنی پہنچنے پر قومی کرکٹرز نے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے متعلق شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹ ٹیبل پر سرفہرست ہیں کوشش کریں گے حریف ٹیم کے خلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

یاد رہے کہ کینبرا کے مینوکا اوول میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے چار روزہ میچ میں پاکستان کا مقابلہ پرائم منسٹر الیون سے ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں