پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

چار سال سے یہ ثابت نہیں ہورہا کہ ہمارا جرم کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ چار سال سے یہ ثابت نہیں ہورہا کہ ہمارا جرم کیا ہے، نیب کے مقدمات کی سماعت اوپن کریں لوگوں کو بتائیں ہمارا قصور کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہدخاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے مقدمات کی سماعت اوپن کریں لوگوں کو بتائیں کیا قصور ہے ہمارا، پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ سرمایہ کاری کرنے والا شخص ملزم کے طورپر4سال سے ہمارےساتھ پیش ہورہاہے، 4 سال سے یہ ثابت نہیں ہورہا ہمارا جرم کیا ہے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو سلوک یہاں کیاجاتاہے اس طرح تو سرمایہ کاربھی نہیں آئیں گے، یہ تماشےاس ملک رہیں گےتو پاکستان کوسرمایہ کاری نہیں ملے گی۔

- Advertisement -

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آپ سیاستدانوں کیساتھ سیاست کھیلیں، جولوگ سرمایہ کاری کرتے ہیں ان کے ساتھ سیاست مت کھیلیں، جب ان کے ساتھ ظلم ہوگا توملک آگے نہیں بڑھے گا۔۔

اس سے قبل احتساب عدالت میں ن لیگی رہنما شاہدخاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں شاہدخاقان عباسی پیش ہوئے۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے، جس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟

احتساب عدالت نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایل این جی ریفرنس پر سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں