ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

عدالت نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عدالت نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں آج جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ کی عدالت میں طیبہ گل اور ملزم شہزاد سلیم پیش ہوئے۔

عدالت نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا شہزاد سلیم پر 11 مارچ کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے آئندہ سماعت پر شہزاد سلیم کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

- Advertisement -

عدالت نے شہزاد سلیم کو چالان کے نقول بھی فراہم کر دیں، اور 30 ہزار روپے شورٹی بانڈ جمع کروانے کی ہدایت کی، جج سہیل شیخ نے کہا آپ کو حاضری کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا، آپ کو چالان کے نقول فراہم کر رہے ہیں، اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہوگی۔

وکیل شہزاد سلیم نے استدعا کی کہ شورٹی بانڈ 30 ہزار روپے سے کم کی جائے، جج نے کہا 30 ہزار روپے سے مزید کیا کم کریں، طیبہ گل نے کہا نیب کے پاس بہت پیسہ ہوتا ہے، لاکھوں سے کم میں بات نہیں کرتے۔ واضح رہے کہ الزامات لگانے پر طیبہ گل نے شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں