ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

محمد شامی کا نیوزی لینڈ پر کاری وار، دہلی اور ممبئی پولیس میدان میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی جیت کے ہیرو محمد شامی رہے جن کے کاری وار سے 7 کیوی بیٹر آؤٹ ہوئے ایسے میں ممبئی اور دہلی پولیس آمنے سامنے آ گئے۔

بھارت میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔ اس میچ کے ہیرو پیسر محمد شامی رہے جن کی نا قابل فراموش کارکردگی نے نیوزی لینڈ کے 7 بلے باز ڈھیر ہوگئے۔

شامی اس شاندار تاریخی کامیابی پر جہاں پورے بھارت میں ان کی واہ واہ ہو رہی ہے وہیں ممبئی اور دہلی پولیس بھی پیچھے نہیں رہیں جن کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

- Advertisement -

بدھ کو ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں بھارت کی فتح کے بعد ممبئی اور دہلی پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مورچہ سنبھالا اور پھر ان کے درمیان جو دلچسپ گفتگو ہوئی وہ تیزی سے وائرل ہو گئی۔

دہلی پولیس نے اپنی ٹویٹ میں دلچسپ انداز میں ممبئی پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ممبئی پولیس، امید ہے آپ آج رات کے تشدد کے باعث محمد شامی کو گرفتار نہیں کریں گے۔‘

 

اس کے جواب میں ممبئی پولیس نے بھی دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’آپ نے لاتعداد دل چرانے کے جرم میں مقدمہ درج نہیں کروایا دہلی پولیس۔‘

 

ممبئی پولیس نے مزید لکھا کہ ’عزیز شہریوں، دونوں دیپارٹمنٹ انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) سے بخوبی واقف ہیں اور شاندار حسِ مزاح کو سمجھنے کے لیے آپ پر اعتماد کرتے ہیں۔‘
واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے اب تک اس میگا ایونٹ میں 23 وکٹیں حاصل کر لی ہیں جبکہ ورلڈ کپ میگا ایونٹس میں اُن کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں