15.1 C
Dublin
اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

سوچتی ہوں وزیر خزانہ کا عہدہ قبول ہی کیوں کیا، شمشاد اختر پھٹ پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سوچتی ہو یہ عہدہ قبول کیوں کیا، معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی،معاشی صورتحال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت میں اجلاس ہوا، نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کمیٹی کو معاشی صورتحال پر بریفنگ دی

نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال اندازے سے کہیں زیادہ خراب ہے، بدقسمتی سے معیشت کو تباہ کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، ہمارے پاس سبسڈی دینے کیلئے مالی گنجائش نہیں ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ سوچتی ہوں میں نے یہ عہدہ کیوں قبول کیا، آئی ایم ایف معاہدہ ورثے میں ملا ہے ،دوبارہ بات چیت ممکن نہیں،آئی ایم ایف پروگرام کے ساتھ دوسرے قرضےبھی جڑے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ معاشی صورت حال کی وجہ سیاسی و معاشی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام کے کیلئے معزز سیاسی لوگ فیصلے کریں گے۔

نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے بعد معیشت پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے،دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہمارے لئے کرنا ممکن ہے اور کیا ممکن نہیں، تیل کےحوالےسےہمارادنیا پرانحصار ہے، بوجھ عوام پر منتقل کرنا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی شعبے میں کچھ چیزوں کا تعین کیا گیا ہے جس سے واپسی ممکن نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں