جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شرمین عبید چنائے کا ’اسٹار وارز‘ فرنچائز کی پہلی خاتون ڈائریکٹر بننے پر ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

 آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کا ہالی ووڈ کی’اسٹار وارز‘ فرنچائز کی پہلی خاتون ڈائریکٹر بننے پر ردِعمل سامنے آگیا۔

پاکستانی فلم میکر اور آسکر ونر شرمین عبید چنائے ہالی ووڈ کی اسٹار وارز فرنچائز کی اگلی فلم ڈائریکٹ کریں گی، شرمین اس فرنچائز کی کوئی بھی فلم ڈائرکیٹ کرنے والی خاتون اور پہلی غیر سفید فام ڈائریکٹر ہیں۔

اس فلم میں شرمین عبید چنائے کو ’بہت، بہت دور کہکشاں‘ پر مبنی سائنس فکشن کہانی کی ہدایت کاری کا موقع ملا ہے، یہ فلم 2026 میں ریلیز ہوگی، اسٹار وار فرنچائز والٹ ڈزنی کمپنی کی ملکیت ہے۔

- Advertisement -

شرمین عبید چنائے نے کہا کہ مجھے اس پراجیکٹ کی بہت خوشی ہے کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ جو ہم بنانے جا رہے ہیں وہ انتہائی اسپیشل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2024 میں داخل ہو چکے ہیں وقت آگیا ہے کہ دور کی ایک کہکشاں میں کہانی کی صورت گری ایک خاتون ادا کرے۔

واضح رہے کہ 44 سالہ شرمین عبید ماضی میں’سیونگ فیس‘ اور ’اے گرل اِن دی ریور‘ کے لیے دو آسکر ایوارڈز جیت چکی ہیں جبکہ انھیں ایمی ایوارڈز کے ساتھ ساتھ پاکستانی اعزاز ہلال امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں