ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی گرفتاری معطلی کا تحریری فیصلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد سے باہر جانے بھی روک دیا۔ عدالت نے کہا کہ دونوں کسی قسم کا بیان میڈیا پر نہیں دیں گے، آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد ان کی حفاظت کے ذمے دار ہوں گے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ایم پی او آرڈر 28 اگست تک معطل کر کے رہائی کا حکم دیا گیا، کیس کی مزید سماعت 28 اگست کو ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت سے تحریری آرڈر جاری ہوا۔

- Advertisement -

قبل ازیں عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا آرڈر معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے استفسار کیا تھا کہ شہریار آفریدی اسلام آباد میں آپ کا کوئی گھر ہے؟ انہوں نے کہا جی اسلام آباد میں میرا گھر موجود ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اپنے اسلام آباد والے گھر میں موجود رہیں۔

عدالت نے شاندانہ گلزار کو بھی گھر جانے کی اجازت دے دی اور کہا کہ اگر ان دونوں کو کچھ ہوا تو آئی جی اور چیف کمشنر اس کے ذمے دار ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں