12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

10 مئی تک پتہ لگ جائے گا کہ آر ہوگا یا پار، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ مئی بہت اہم ہے 10 مئی تک پتہ لگ جائے گا کہ آر ہوگا یا پار۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے موجودہ سیاسی بحران پر سینیئر سیاستدان اور پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔

شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی جب کہ ن لیگ مذاکرات پر بھی انتشار کا شکار ہے۔ حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہے لیکن جیت عدلیہ اور آئین وقانون کی ہوگی اور الیکشن ہوکر رہیں گے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ہر شعبےمیں نااہلی عیاں ہو چکی۔ آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے اور دوست ممالک ہاتھ نہیں پکڑا رہے۔ آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں۔ بلاول بھٹو مغرب کی پالیسی جب کہ حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب روپے کے غبن کا الزام لگایا ہے کہ وزیراعظم اس الزام کی تحقیقات کا حکم دیں جب کہ یہ بھی فیصلہ ہونا چاہیے بکتر بند کس کے حکم پر گھروں کے دروازے توڑتی ہیں۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کا وقت بدلنا بھی مزید ایک دن ضائع کرنے کے مترادف ہے۔ جب نیت خراب ہو تو بدنیتی کے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر محکمہ اوقاف نے 4 تاریخ کو لاہور میں لال حویلی کا کیس لگایا ہے۔

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ جب بھائی وزیراعظم ہو تو نواز شریف کو آنے سے کون روک رہا ہے؟ پہلے ہی کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے، 10 مئی تک پتہ لگ جائے گا کہ آر ہوگا یا پار ہوگا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں