پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیچ پیشہ ور فقیروں کا ہے۔
سینیئر سیاستدان شیخ رشید نے جنیوا میں منعقدہ ڈونر کانفرنس کے بعد اس حوالے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جنیوا میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں ایک بھی اہم عالمی لیڈر شریک نہیں ہوا۔ اِکا دُکا اہم عالمی لیڈر ویڈیو لنک پر تھے جب کہ ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا۔ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جنیوامیں امداد کی ایک سے 7 سال تک تین مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے اور یہ عالمی امداد ان کے سفارت کار، این جی اوز کے ذریعے خرچ ہوگی۔ متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا۔
جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوااکا دُکاویڈیولنک پرتھےہمارےوزیروں کا جمعہ بازارلگاتھامتحدہ عرب امارات اورIMFکابھی جلدپتہ چل جائےگابھوک کاراج صعنتیں بندبیروزگاری کاطوفان یہ ہے13جماعتوں کاکارنامہ عمران خان تحلیل کرےیاواپس بلائےایسی اسمبلیوں میں کبھی نہیں بیٹھےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 10, 2023
ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کرکے نیا بحران پیدا کر دیا۔ لوگ بینکوں میں اپنے ڈالرز لینے جا رہے ہیں لیکن بینک دینے سے انکاری ہیں۔ بھوک کا راج، صنعتیں بند اور بے روزگاری، یہ ہے 13 جماعتوں کا کارنامہ۔