23 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

شیکھر دھون کی پاکستانی فیلڈنگ پر تنقید، ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے اوپنر بیٹر شیکھر دھون نے پاکستان اور آسٹریلیا کے وارم اپ میچ کی ویڈیو شیئر کرکے پاکستانی فیلڈنگ پر تنقید کردی۔

ورلڈ کپ سے قبل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان وارم اپ میچ کھیلا گیا، آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 352 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 337 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور یوں میچ آسٹریلیا نے 14 رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ سے پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

- Advertisement -

تاہم شیکھر دھون نے وارم اپ میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ویڈیو شیئر کردی۔

میچ کے دوران 23 ویں اوور میں حارث رؤف کی پہلی گیند گیند باؤنڈری پر جانے سے رُک سکتی تھی لیکن وسیم جونیئر اور محمد نواز کی گیند روکنے کی کوشش نے باؤنڈری کروادی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فیلڈرز کے درمیان کوئی غلط فہمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے گیند نہ روک پائے۔

بھارتی کرکٹر نے طنزیہ لکھا ‘پاکستانی ٹیم اور فیلڈنگ کے درمیان نہ ختم ہونے والی محبت کی کہانی’۔

شیکھر دھون کی تنقید پر پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں 2017 چیمپئنز ٹرافی کی یاد دلائی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں