ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

’اسرائیل کی اہم شخصیت مستعفی ہونے والی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی داخلی سیکورٹی کی ایجنسی شن بیٹ کے سربراہ رونن بار غزہ جنگ کے بعد استعفیٰ دیں گے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ این 12 کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے شن بیٹ کے سربراہ رونن بار غزہ پر جنگ کے بعد مستعفی ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

شن بیٹ کے سابق سربراہ اور کنیسٹ کے سابق ممبر یاکوف پیری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ رونن بار نے اپنے عملے کو استعفے سے مطلع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

Ronen Bar, the new chief of the Israel Security Agency, also known as "Shabak" or "Shin Bet"

پیری نے کہا کہ بار نے شن بیٹ کے ملازمین کو بتایا کہ جاسوسی ایجنسی 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں کے بارے میں ابتدائی وارننگ جاری کرنے میں ناکام رہی اس لیے انہوں نے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دینے کا انتخاب کیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

واضح رہے کہ اسرائیل نے حماس کے حملے کو روکنے میں ناکام کا ذمہ دار شین بیٹ کو بھی قرار دیا جس کے پاس حملے سے متعلق خفیہ معلومات نہیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں