12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شعیب ملک نے افغانستان سے شکست کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے افغانستان کے خلاف بدترین شکست کا ذمہ دار کپتان بابر اعظم کو قرار دے دیا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم، شعیب ملک اور مصباح الحق نے افغانستان کے خلاف پاکستان کی شکست پر ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی۔

شعیب ملک نے کہا کہ اس شکست میں سب سے زیادہ ذمہ دار کپتان ہے جس پر میزبان کا کہنا تھا کہ کپتان تو کنگ بابر اعظم ہیں، جس پر شعیب ملک نے کہا کہ بابر ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن کپتان اچھے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر معین خان نے بھی شعیب ملک کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بابر نے 4 سال سے بڑےایونٹس میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی لیکن کہیں بھی ان کی کپتانی مں بہتری نظر نہیں آئی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شکست کا ذمہ دار کوئی ایک شخص نہیں بلکہ سب ہیں، اس شکست میں آپ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ، کوچز، چیف سلیکٹر ، ڈائریکٹر اور کپتان سب برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں