بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

‘کم اور طویل مدتی حج پیکج’ میں کتنے لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت مذہبی امور نے آئندہ برس کے لئے کم مدتی اور طویل مدتی حج پیکیج کا اعلان کردیا، کم مدت کے حج کیلئے معمول سے 75 ہزار روپے زائد ادا کرنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت آئندہ برس کے لئے شارٹ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کا اعلان کردیا گیا، کم مدت کے حج کیلئے معمول سے 75 ہزار روپے زائد ادا کرنے ہوں گے کیونکہ حج سے واپسی پر پروازوں کے کرائے زیادہ ہونے کے سبب کم مدتی حج نسبتاً مہنگا ہوتا ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ لانگ رینج حج 38سے 42دن کا ہوگا جس کے لئے کم رقم ادا کرنا ہوگی اور طویل مدتی حج میں مدینہ منورہ میں قیام کی مدت 8 دن ہوگی۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ طویل مدتی حج پیکیج جنوبی ریجن کے لئے 10لاکھ 65ہزارروپے اور شمالی ریجن کےلئے 10لاکھ 75ہزار روپےادا کرنے ہوں گے۔

اس کے ساتھ لانگ حج پیکیج جنوبی ریجن اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 3ہزار 765 ڈالرز اور شمالی ریجن اسپانسرشپ اسکیم کے تحت 3ہزار 800 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ کم مدت حج پیکیج جنوبی ریجن کے لئے11لاکھ 40 ہزار روپے اور شمالی ریجن کے لئے11لاکھ 50ہزار روپے کا ہوگا جبکہ جنوبی ریجن اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 4 ہزار 15 ڈالر اور شمالی ریجن اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 4 ہزار 50 ڈالرز ادا کرنے ہوں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق جنوبی ریجن کراچی ،کوئٹہ اورسکھر جبکہ شمالی ریجن ملک کے دیگر شہروں پر مشتمل ہے، حج درخواستوں کی وصولی 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں