ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

انتخابات کیلیے 2 لاکھ 77 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

عام انتخابات2024 کے لیے الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے مطابق چاروں صوبوں اور وفاق میں انتخابات کیلئے 2 لاکھ 77ہزار 558 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور دیگر اہلکاروں کی تعیناتی کےانتظامات کیےجائیں۔

ملک بھر میں انتخابات کیلئے 5 لاکھ91 ہزار 106 اہلکاروں کی ضرورت ہے  لیکن انتخابات کیلئے 3 لاکھ 28 ہزار 510 اہلکار دستیاب ہیں۔

- Advertisement -

خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی سےمتعلق الیکشن کمیشن کو7دستمبرتک آگاہ کیا جائے۔

وفاقی دارالحکومت میں 9 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد کیلئے 4500 اہلکار دستیاب ہیں جب کہ 4500 اہلکاروں کی کمی کاسامنا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید نے سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبردرانی کو مراسلہ لکھ کر کہا ہے کہ فوج، سول آرمڈ فورسز کی بطور اسٹیٹک اور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں