جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ تعلیم سندھ کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں کل ایوننگ شفٹ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سرکاری و نجی اسکولز کالجز کی ایوننگ شفٹ کی کلاسز بند رہیں گی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کراچی میں متعدد نجی اسکولز کی جانب سے کل بارشوں کے پیش نظر چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کل (جمعہ) کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر کل شہر قائد میں آدھے دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں تمام کارپوریشن، لوکل کونسلز کے دفاتر دوپہر 2 بجے بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس نوٹیفکیشن کا اطلاق بنیادی اور ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دینے والوں پر نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں