اشتہار

سندھ اسمبلی میں قائد ایم کیو ایم کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بانی ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر سندھ اسمبلی سے منظور کرلی گئی قرارداد میں ملکی سالمیت کے خلاف بیانات پرآرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج سندھ اسمبلی میں تین الگ الگ پیش کی گئی مذمتی قراردادوں میں اراکین اسمبلی نے قائد ایم کیو ایم کی 22 اگست کو کی جانے والی تقریر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اے آر وائی نیوز کے آفس میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

14375355_10211009041727917_1326343460_o

- Advertisement -

سندھ اسمبلی میں ہونے والے اجلاس میں سب سے پہلے مذمتی قرارداد ایم کیو ایک سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے پیش کی،قرارداد میں اے آر وائی کے دفتر پر حملے کی مذمت اور حملہ آوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ،پاکستان مخالف نعرے اور کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

بعد ازاں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان اور پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نے بھی 22 اگست کو کی گئی بانی ایم کیو ایم کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے لگانےوالوں کوآئین کے آرٹیکل 6 کے تحت سخت سزا دی جائے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل سبزواری،پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور شہلا رضا،فنکشنل لیگ کی نصرت سحر عباسی اور قائد حزب اختلاف اظہار الحسن نے اپنے اپنے خطاب میں مذمتی قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں