12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

’عمران خان کو وزیراعلیٰ اور اتحادی چھوڑنے والے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین راہیں جدا کرکے سنجیدہ پارٹیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں انہیں اتحادی اور وزیراعلیٰ چھوڑنے والے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایم کیو ایم کے متحد ہونے کی پرانی خبر کیوں دے رہے ہیں، وہ باپ کے لوگوں کی پی پی میں شمولیت کی بھی پرانی خبر دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل خبر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرین  اپنی راہیں جدا کررہے ہیں اور سنجیدہ پارٹیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ سیاسی اتحاد،نئی صفہ بندی، انتخابی اتحاد الیکشن سے پہلے بنتےاور ٹوٹتے ہیں یہ سیاسی اتحاد بننے اور ٹوٹنے میں کیا خبریت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خبر یہ ہے کہ عمران خان سیاسی تنہائی کا شکار ہیں جو ان کو سیاسی یتیم بنا رہی ہے، عمران خان کے اپنے اور اتحادی وزیر اعلیٰ ان کو چھوڑنے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں