اشتہار

گرین لائن بی آر ٹی سروسز: شہریوں کی سہولت کیلیے ایپ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

گرین لائن بی آر ٹی سروسز استعمال کرنے والوں کی سہولت کیلیے موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی گئی۔

ایس آئی ڈی سی ایل اور منسٹری آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے مسافروں کی سہولت کیلیے ’بریز‘ بنا دی۔

ایس آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر عبد العزیز نے موبائل ایپ کے اجراء کے موقع پر کہا کہ مسافر ایپ کے ذریعے اورنج اور گرین لائن بس کی لائیو لوکیشن اور سفر کا کرایہ ادا کر سکتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ مسافر اپنا اکاؤنٹ ریچارج کر سکتے ہیں، ایپ سے گرین لائن بس سروس اور اورنج لائن بس سروس کے مسافر مستفید ہو سکتے ہیں۔

عبد العزیز کا کہنا تھا کہ اورنج لائن مسافر کم ہیں، اس کے روٹ پر کیمرے لگے ہوئے ہیں اور چیکنگ سخت کی ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے گرین لائن میں مسافروں کی تعداد میں یومیہ 5 سے 6 ہزار مسافر اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں