ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسموگ کے تدارک کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اسموگ کے تدار کے لیے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش اور مارکیٹوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 18 نومبر کو 10 اضلاع میں اسکول، کالجز اور جامعات بند رہیں گی، مارکیٹیں، دکانیں، جم، سنیما سہ پہر تین بجے کھلیں گے۔

- Advertisement -

لاہور، ننکانہ صاحبم شیخوپورہ، قصور، گجرات میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین پر بھی اطلاق ہوگا۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں صوبۂ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور آج بھی دوسرے نمبر پر رہا۔

گزشتہ روز بارش کے بعد اسموگ میں کمی ہوئی تھی تاہم لاہور کی فضائی معیار آج انتہائی خراب رہی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج صبح لاہور کی فضا خطرناک حد تک مضرِ صحت تھی جس کی فضائی آلودگی 381 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے معاشی حب کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت ہے،کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچوین نمبر پر ہے جس کی فضائی آلودگی آج 182 پرٹیکولیٹ ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں