12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

گمشدہ ٹرافی ملتے ہی 70 سال بعد ایشیز سوکر کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلین ایشیز سوکر ٹرافی ملتے ہی 70 سال بعد ایشیز سوکر کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فٹبال ٹیمیں اکتوبر میں 1954 کے بعد پہلی بار ایشیز میں مدمقابل ہوں گی، آسٹریلیا کو 69 سال قبل پراسرار طور پر غائب ہونے والی دو ماہ قبل سڈنی سے ملی ہے۔

ٹرافی میں دونوں ٹیموں کے اس وقت کے کپتانوں کی سو سال پرانی سگار کی راکھ محفوظ ہے۔

- Advertisement -

ٹرافی آسٹریلین فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین کے گھر سے ملی۔

نیوزی لینڈ فٹ بال کے باس اینڈریو پرگنیل کا کہنا ہے کہ یہ واقعی ایک تاریخی ٹرافی ہے، 1950 کے بعد ٹورنامنٹ کواس سال اور اگلے کئی سال کھیلنا بہت اچھا ہوگا۔

ٹرافی کی بھی ایک تاریخ ہے، ٹرافی میں موجود کیس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ساکر ٹیموں کے کپتانوں نے سگار کی راکھ کو سن 1923 میں ہونے والے میچ کے بعد محفوظ کیا تھا اور اس میں موجود چاندی کا کیس پہلی جنگ عظیم کے دوران ایک اسٹریلوی فوجی کے زیر استعمال تھا۔

ٹرافی کے ملنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایشیز سوکر کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ایشز سوکرمیچ ویمبلے اسٹیڈیم لندن میں اکتوبر میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں