17.3 C
Dublin
منگل, مئی 28, 2024
اشتہار

آج ہونے والے سورج گرہن کی خاص بات کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں آج ہونے والے سورج گرہن کو ‘رِنگ آف فائر’ کا نام دیا گیا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ‘رِنگ آف فائر کیا ہوتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا ںظارہ آج کیا جاسکے گا تاہم پاکستان میں سورج گرہن نظر نہیں آئے گا۔

سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکا سمیت بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہندکے علاقوں میں دیکھا جا سکے گا۔

- Advertisement -

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن دوپہر 1 بجکر 12 منٹ پر ہوگا، 3 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور اس کا اختتام 4 بجکر 34 منٹ پر ہوگا۔

ماہر فلکیات کے مطابق اس دوران آسمان میں سورج آگ کی انگوٹھی (Ring of fire) کی طرح دیکھائی دے گا کیونکہ اس دوران چاند سورج کو اپنے پیچھے مکمل چھپا نہیں سکے گا اور سورج کا بیرونی حصہ ایسے دکھائی دے گا ، جیسے کوئی رِنگ یا چھلہ ہو۔

رِنگ آف فائر سے کیا مراد ہے؟

چاند سورج اور زمین کے درمیان اس وقت آتا ہے، جب وہ ہمارے سیارے سے سب سے زیادہ دور ہوتا ہے، چاند کے زمین سے دور ہونے سے وہ مکمل طور پر سورج کو بلاک نہیں کرپاتا اور اس دوران جو نظارہ دیکھنے میں آتا ہے، اسے رِنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔

سورج گرہن کب ہوتا ہے؟

سورج کو گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان حائل ہو جاتا ہے اور اس کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے لیکن چونکہ سورج کا فاصلہ زمین سے چاند کے فاصلے کے مقابلے میں چار سو گنا زیادہ ہے، اس لیے سورج چاند کے پیچھے مکمل یا جزوی طور پر چھپ جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں