جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

اسپین خواتین فٹبال کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: اسپین خواتین فٹبال کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا، فیفا ویمنز ورلڈکپ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپینش ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دی۔

فیفا ویمنز ورلڈکپ کا تاج اسپین کے سر پر سج گیا، سڈنی میں کھیلے جانے والے فیفا عالمی کپ کے فائنل میں انگلش خواتین فائنل میں پہنچ کر ہمت ہار گئیں اور انھیں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کا واحد گول اولگا کارمونا نے اسکور کیا۔

اسپین کی ٹیم نے پہلی بار ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتا ہے، 29 ویں منٹ میں اولگا کی جانب سے کیا جانے والا گول دونوں ٹیموں کے درمیان حتمی فرق ثابت ہوا۔

- Advertisement -

اتوار کو ویمنز فٹبال ورلڈکپ کے فائنل سے گھنٹوں قبل ہی سڈنی اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد شروع ہوگئی تھی، شائقین اپنے ساتھ ڈرمز اور دیگر سامان بھی لے کر آئے تھے جس نے خواتین کے فائنل میں ایک فیسٹیول کا سماں پیدا کردیا تھا۔

انگلینڈ اور اسپین کی خواتین ٹیمیں پہلی بار ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھیں جب کہ انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم نے بھی آخری بار 1966 میں فیفاولڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں