ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کا گرین سنگل مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ کے بعد ایم کیو ایم سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی چاہتی ہے اور اب پی پی قیادت نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق 9 مئی واقعے کے بعد پی ٹی آئی میں توڑ پھوڑ، کئی رہنماؤں کے منحرف یا منظر عام سے غائب ہو جانے کے بعد سندھ اسمبلی دوسری بڑی پارٹی ایم کیو ایم پاکستان اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے اور اس حوالے سے جی ڈی اے، ٹی ایل پی سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے بھی جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اب اسپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کے لیے زیادہ نمبر ظاہر کرتی ہے تو اس کی درخواست پر عمل کیا جائے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کی حمایت کے بعد ایم کیو ایم آج ہی سندھ اسمبلی میں نئی درخواست جمع کرائے گی اور درخواست جمع کرانے کے 24 گھنٹوں کے اندر نئے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی قیادت نے اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی اجازت اس لیے بھی دی ہے کہ وہ آئندہ ماہ اسمبلی مدت پوری ہونے پر نگراں سیٹ اپ کے لیے پی ٹی آئی یا موجودہ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے مشاورت نہیں چاہتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں