ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

حمزہ کی شاندار کامیابی پر اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا کہ اسکواش میں پاکستان کی نئی پہچان اب حمزہ خان ہیں۔

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

اسکواش لیجیند کا کہنا تھا کہ اسی پلیٹ فارم سے کھلاڑی آگے جاتے ہیں، پاکستان کو اسکواش جیتنے میں 37 سال نہیں لگنے چاہیے تھے، ماضی میں پاکستان کا اسکواش میں بڑا نام رہا ہے۔

- Advertisement -

سب کرکٹ دیکھتے ہیں، اسکواش کو کوئی پوچھتا نہیں، جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ کا شکوہ

ان کا کہنا تھا کہ جان شیر کے بعد ہم نے ایسی کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کی تھی، ہمارے لیے افسوس کا مقام ہے، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن پلٹ فارم نہیں، اور پلٹ فارم کو ایسے لوگ چلا رہے جنہوں نے آج تک ریکٹ کو نہیں پکڑا ہے۔

حمزہ خان نے 37 سال بعد اسکواش میں پاکستان کا نام بلند کر دیا

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے مزید کہا کہ حمزہ کے ساتھ بھی ایسے لوگ گئے جس نے آج تک رکٹ نہیں پکڑا تھا صرف اپنے ٹور کے لیے وہ حمزہ کے ساتھ گئے۔

واضح رہے کہ 37 سال بعد پاکستان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، پاکستان کے ہونہار اسکواش کھلاڑی حمزہ خان نے میلبرن میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں